پیرس یوروکپ 2016 کے چوتھے کواٹر فائنل میں میزبان فرانس نےدو کے مقابلے میں پانچ گول سے آئس لینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا.
تفصیلات کے مطابق یوروکپ2016 کا چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل پیرس کےمشہور فٹبال اسٹیڈیم ’سٹڈ ڈے فرانس‘میں میزبان فرانس اور آئس لینڈ کے درمیان کھیلا گیا جہاں اسٹیڈیم تماشائیوں کچھا کچھا بھر ہوا تھا.
یوروکپ کے آخری کوارٹر فائنل میں فرانس کی طرف سے پہلا گول جیرو نے 12ویں منٹ میں کیا، دوسرا پوگبا نے 19ویں،تیسرا پیئٹ نے 42 ویں جبکہ فرانس کی طرف سے چوتھا گول بھی پہلے ہاف کے 45ویں منٹ میں ہوا جو گرزمین نے کیا.
میچ کے دوسرے ہاف کے شروع ہوتے ہی آئس لینڈ کی ٹیم نے فرانس پر بھر پور حملہ کیا اور فرانس کو حاصل چار گول کی برتری کو کم کر کے تین گول کر دیا.
آئس لینڈ کی جانب سے پہلا گول سگورتھسن میچ کے 56 ویں منٹ میں کیا،جبکہ آئس لینڈ کی جانب سے دوسرا گول 84 ویں منٹ میں جارنسن نے کیا.
یاد رہے کہ اپنی سرزمین پر کھیلے جانے والے گذشتہ سولہ بڑے میچوں میں فرانس کو کبھی شکست نہیں ہوئی.
واضح رہے کہ فرانس اور آئس لینڈ کے درمیان کھیلے گئے گذشتہ 11 میچوں میں فرانس کو کسی میچ میں بھی شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا.