تازہ ترین

فرانس میں ایرانی قونصل خانے میں کیا ہوا؟

فرانس میں ایرانی قونصل خانے کو بم کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

فرانسیسی پولیس نے پیرس میں ایرانی سفارت خانے میں خود کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

فرانسیسی استغاثہ نے بتایا کہ پولیس کو سفارت خانے میں یا اس مشتبہ شخص کے پاس سے کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں ملا جسے جمعے کے روز حراست میں لیا گیا تھا.

سفارت خانے کے قونصلر دفتر کی طرف سے اطلاع دی گئی تھی کہ ایک شخص گولہ بارود کے ساتھ داخل ہوا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے پیرس پراسیکیوٹر کے دفتر کے حوالے سے بتایا کہ پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کیا، جو 1963 میں ایران میں پیدا ہوا تھا لیکن استغاثہ نے کہا کہ اس مرحلے پر کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں دیکھا گیا، اس شخص کے پاس سے اور گاڑی سے بھی کوئی مشتبہ مواد نہیں ملا۔

ٹی وی چینل بی ایف ایم نے کہا کہ اس کے پاس ریپلیکا گرینیڈ تھا۔ ایک پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ وہی شخص ہے جس پر ستمبر میں ایرانی سفارت خانے کے قریب آگ لگانے کی کوشش کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔

لی پیرسین اخبار نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ کئی عینی شاہدین کے مطابق اس شخص نے قونصل خانے کے فرش پر جھنڈے گھسیٹ لیے تھے اور کہا تھا کہ وہ اپنے بھائی کی موت کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔

Comments

- Advertisement -