ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

فرانس کا سیلاب متاثرین کیلئے غیر معمولی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: یورپی ملک فرانس بھی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے میدان میں آگیا ہے اور اس نے امداد کیلئے غیر معمولی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

فرانسیسی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فرانس پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد پرغیر معمولی آپریشن شروع کرنے جارہا ہے، جس پر فرانسیسی وزات برائے یورپ اور خارجہ امور آپریشن پر عمل درآمد کرے گا۔

سفارت خانہ نے کہا کہ جمعے کو خصوصی پرواز 83 انتہائی اعلیٰ صلاحیت والے موٹر پمپ، امدادی سامان لے کر پہنچے گی، جبکہ خیمے امدادی اور حفظان صحت کا سامان  بھی 200 خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

فرانسیسی سفارتخانہ نے کہا کہ فرانسیسی ڈاکٹروں اور نرسوں کی ٹیم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گی، جبکہ چند دن میں سمندری راستے سے 50 میٹر طویل پل بھی پاکستان پہنچ جائے گا، جو تباہ شدہ علاقوں میں تیزی سے لگایا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں