پیرس: فرانس میں حکومت نے ساحل سمندر، پارکس و دیگر عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دیا۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی کا اطلاق اتوار (29 جون 2025) سے ہوگا۔
سرکاری حکم نامے کے مطابق عوامی باغات، بس شیلٹرز، لائبریریوں، سوئمنگ پولز اور اسکولوں کے باہر سگریٹ نوشی پر بھی پابندی ہوگی جس کا مقصد بچوں کو تمباکو نوشی سے محفوظ رکھنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سگریٹ نوشی سے متعلق حکومت کی نئی حکمت عملی
حکم نامے میں الیکٹرانک سگریٹ کا ذکر شامل نہیں ہے۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 135 یورو یعنی 158 ڈالر جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
وزیر صحت کیتھرین واٹرن نے مئی 2025 میں کہا تھا کہ بچوں کو خالص ہوا میں سانس لینے کے حق ہے، تمباکو کو ایسی تمام جگہوں سے غائب کر دینا چاہیے جہاں بچے موجود ہوں۔
کیفے پابندی مستثنیٰ ہیں۔ فرانس میں ہر سال تقریباً 75,000 افراد تمباکو نوشی سے ہونے والی بیماریوں سے مر جاتے ہیں۔ رائے عامہ کے ایک حالیہ سروے کے مطابق 10 میں سے چھ فرانسیسی شہری (یعنی 62 فیصد) عوامی مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی کے حامی ہیں۔
یاد رہے کہ 2024 میں برطانیہ میں کھلے مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی لگانے پر غور شروع کیا گیا تھا۔ باغات، ریسٹورنٹس، کھیل کے میدانوں میں پابندی لگنے کا امکان تھا جبکہ اسپتالوں کے باہر بھی پابندی لگائے جانے کی خبریں تھیں۔