بدھ, مئی 21, 2025
اشتہار

اسرائیل غزہ میں بغیر کسی رکاوٹ کے بڑے پیمانے پر امداد داخل ہونے دے، فرانس

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: فرانس نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں انسانی امداد کو محدود پیمانے پر داخلے کی اجازت دینے کو ناکامی قرار دے دیا۔

العربیہ انگلش میں شائع خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ جین نول باروٹ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ تک انسانی امداد کی رسائی میں نرمی ناکافی ہے۔

جین نول باروٹ نے کہا کہ یہ بالکل ناکافی ہے، غزہ میں فوری اور بڑے پیمانے پر امداد بھیجنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیل بغیر کسی رکاوٹ کے بڑے پیمانے اور فوری امداد کو یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس نے اسرائیل اور امریکی فاؤنڈیشن کے ذریعے امداد کے منصوبہ مسترد کر دیا

دوسری جانب، اسرائیل کی جانب سے غزہ پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم پر مغرب کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہو گیا ہے۔ برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے غزہ جنگ جاری رہنے کی صورت میں اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی۔

برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کے رہنماؤں نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے غزہ میں نئے سرے سے فوجی حملے بند نہ کیے اور امدادی پابندیاں ختم نہ کیں تو ان کے ممالک کارروائی کریں گے۔

برطانوی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی حکومت کا شہری آبادی کو ضروری انسانی امداد سے انکار ناقابل قبول ہے اور اس سے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی کا خطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مغربی کنارے میں بستیوں کو بڑھانے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتے ہیں، ہم پابندیاں عائد کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے۔

تقریباً تین ماہ کی مکمل ناکہ بندی کے بعد عالمی ادارہ صحت نے محصور غزہ کی پٹی میں انسانی بحران پر سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 20 لاکھ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں