ماسکو: روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2018 کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس نے بیلجیئم کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
تفصیلات کے مطابق روس میں جاری فٹبال کے عالمی مقابلے میں آج پہلا سیمی فائنل کھیلا گیا جہاں فرانس اور بیلجیئم کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔
پہلے سیمی فائنل میچ سنسی خیز رہا دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف گول مارنے کی بھرپور کوشش کی گئی، تاہم فرانس نے بیلجیئم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔
عالمی کپ کا دوسرا سیمی فائنل 11 جولائی کو انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں نے مخالف ٹیم کو شکست دینے کے لیے کمر کس لی۔
فیفا ورلڈ کپ 2018: سنسنی خیز سیمی فائنلز کا آغاز ہوا چاہتا ہے
خیال رہے کہ روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں فرانس اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا سیمی فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شروع ہوا۔
فرانس کو آج کے میچ میں شروع سے ہی فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا اور تجزیہ کاروں کو یقین تھا کہ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں پرمشتمل ٹیم فائنل میں جگہ بنا لے گی۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2018 کے دوسرے سیمی فائنل میں کل انگلینڈ کا مقابلہ ناقابل شکست کروشیا سے ہوگا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔