تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شوہرکی قاتل فرانسیسی خاتون کو رہا کردیا گیا

پیرس : شوہر کے قتل میں ملوث خاتون کو فراسیسی صدر نے معافی دے دی، مذکورہ خاتون کی گرفتاری عوامی حلقوں میں متنازعہ صورت اختیار کرتی جارہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق فرانس میں ایک 60 سالہ خاتون کو اپنے شوہر کو قتل کرنے کے جرم میں صدر فرانسوا اولاند کی مداخلت کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ جیکولین سواج نے سال 2012 میں اپنے شوہر کو قتل کر دیا تھا۔

جیکولین سواج پر کئی دہائیوں تک ان کے شوہر مظالم کرتے رہے اور رائے عامہ میں ان کی گرفتاری ایک متنازع معاملہ بن گئی تھی۔

جیکولین سواج کی بیٹیوں نے سنہ 2014 میں اپنی والدہ کی رہائی کے لیے مہم شروع کی تھی۔ ان کا مؤقف تھا کہ ان کی والدہ پر ان کے شوہر نے ساری زندگی مظالم کیے اورجب ان کے بیٹے نے خود کشی کی تو انہوں نے اگلے دن اپنے خاوند کی گولی مار دی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق فرانسیسی صدر نے جنوری کے آخر میں جیکولین سواج کی جزوی معافی جاری کی تھی تاہم عدالتوں نے دو بار ان کی رہائی کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔ تاہم اب فرانسوا اولاند نے جیکولین سواج کو مکمل معافی دی جس کے بعد انہیں گزشتہ روز جیل سے رہا کر دیا گیا۔

فرانس میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے جیکولین کی رہائی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ دوسری جانب فرانس کی مجسٹریٹ یونین کے سربراہ ورجائین ڈیول نے کہا ہے کہ صدر نے ’عوامی رائے عامہ‘ کو خوش کرنے کے لیے جیکولین کو معاف کیا ہے تاہم عدلیہ نے قانون پر عمل کرتے ہوئے ان کی اپیل کو مسترد کیا تھا۔

فرانس کی ایک مقامی عدالت نے رواں برس اگست میں جیکولین کو پیرول پر رہائی کی درخواست بھی مسترد کردی تھی۔

Comments

- Advertisement -