پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

فرانس: مسجد کے باہر فائرنگ سے 2 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: فرانس میں مسجد کے باہر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے حملہ آور شخص کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کے جنوب مغربی شہر بے یون میں حملہ آور نے مسجد کے دروازے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 84 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بندوق، گیس سلنڈر، اور گرنیڈز برآمد کرلیے۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ آور مسجد کے دروازے کو آگ لگانا چاہتا تھا، آگ لگانے سے روکنے پر ملزم نے فائرنگ کردی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حملہ آور شخص مسجد کے قریب رہائش پذیر تھا، مذکورہ شخص نے اس سے قبل مسجد کی پارکنگ میں کھڑی ایک کار پر بھی فائرنگ کی تھی۔

فرانس میں مسجد کے سامنے فائرنگ، امام مسجد سمیت دو افراد زخمی

اس سے قبل رواں سال جون میں فرانس کے شمال مغربی ساحلی شہر بریسٹ میں مسجد کے باہر کار سوار کی فائرنگ سے امام مسجد سمیت دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آور نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کے بعد خود کشی کرلی تھی۔

یاد رہے کہ 10 اگست 2019 کوغیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلو میں واقع النور اسلامک سینٹر (مسجد) کے باہر نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کردیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں