بدھ, جون 18, 2025
اشتہار

فرانس نے ایران میں طاقت کے ذریعے حکومت کی تبدیلی کی مخالفت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے ایران میں طاقت کے ذریعے حکومت کی تبدیلی کی مخالفت کردی۔

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے انتباہ کیا ہے کہ ایران میں طاقت کے ذریعے حکومت کی تبدیلی بڑی غلطی ہوگی۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ ٹرمپ نے ایران سے متعلق مؤقف میں 24 گھنٹے میں تبدیلی کی ہے۔

میکرون نے کہا کہ ایران سے متعلق سفارت کاری ہی واحد پائیدار راستہ ہے، فرانسیسی صدر نے ایران پر دباؤ کے امریکی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا اور ایران کے ساتھ مذاکرات کی بحالی پر زور دیا۔

برطانوی وزیر دفاع کا بھی کہنا ہے کہ اسرائیل ایران جنگ پورے خطے کے لیے خطرناک ہے۔

برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی کا کہنا ہے کہ فوجی کارروائی نہیں صرف سفارتی حال ہی امن کا راستہ ہے، امریکا و برطانیہ کی عسکری نقل و حرکت کا مقصد سفارتی حل کا پیغام دینا ہے۔

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں

ٹرمپ کی حامی کانگریس رکن مارجری ٹیلر رین نے بھی ایران جنگ کی مخالفت کردی ہے۔

کانگریس رکن کا کہنا ہے کہ ہمیں ایک اور غیرملکی جنگ میں نہیں پڑنا چاہیے، امریکی حکومت جنگ کے بجائے ملکی مسائل پر توجہ دے۔

ان کا کہنا ہے کہ عوام کے ٹیکس سے چلنے والی حکومت کو عوام کی فلاح پر کام کرنا چاہیے، سیکیورٹی، تعلیم اور ہاؤسنگ کو ترجیح دی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں