جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ویڈیو: فرانسیسی پارلیمنٹ میں فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: فرانس کے پارلیمنٹ میں فلسطینی پرچم لہرانے پر بائیں بازوں کی جماعت کے رکن کو معطل کر کے جاری اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ میں اجلاس کے دوران لیفٹ فرانس انبوڈ (ایل ایف آئی) پارٹی کے رکن سیبسٹین ڈیلوگو حکومت سے سوالات کے سیشن کے دوران اپنی نشست سے کھڑے ہوئے اور فلسطینی جھنڈا لہرایا۔

اسپیکر نے سیبسٹین ڈیلوگو کے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے ان کے رویے کو ناقابلِ قبول قرار دیا اور ساتھ ہی انہیں دو ہفتوں کیلیے معطل کیا۔ یہی نہیں بلکہ ان کے پارلیمانی الاؤنس کو دو ماہ کیلیے نصف کر دیا گیا۔

- Advertisement -

سیبسٹین ڈیلوگو ہاتھ سے وکٹری سائن بناتے ہوئے پارلیمنٹ سے چلے گئے۔

پارلیمنٹ میں فلسطینی پرچم لہرانے کا واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسپین، آئرلینڈ اور ناروے نے باضابطہ طور پر فلسطین کو ریاست کو تسلیم کیا جس کے بعد اقوام متحدہ میں 193 رکن ممالک میں سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والوں کی تعداد 145 ہوگئی۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے فروری میں کہا تھا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا اب ممنوع نہیں رہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں