بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

فٹ بال میچ کے بعد ہنگامہ آرائی، 43 افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: فرانسیسی پولیس نے فٹ بال ٹیم کی فتح پر ہنگامہ آرائی کرنے والے 43 افراد کو گرفتار کرلیا۔

فرانسیسی وزیر داخلہ کرسٹوفر کاسٹنٹر نے جمعے کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے الجزائر فٹ بال ٹیم کی فتح کے پر جشن منانے کے دوران جھڑپیں ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ جھڑپوں میں ملوث 43 افراد کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔ اُن کا کہنا تھا  کہ پولیس نے 2019 کے افریقہ  فٹ بال کپ کے چوتھے مرحلے میں الجزائر کی قومی فٹ بال ٹیم کی آئیوری کوسٹ کے خلاف  کامیابی کے بعد ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے تحت افریقی کپ کے اس  میچ میں الجزائری ٹیم کی فتح پر  ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ ہوا جبکہ شرپسند عناصر نے دکانوں کو بھی لوٹا۔

انہوں نے عوام سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ہم اس صورتحال پر فوری قابو نہیں پاسکے جس کی وجہ سے عوام کا بہت بڑا نقصان ہوا البتہ فرانسیسی فوج اور پولیس اہلکاروں نے دارالحکومت سمیت تمام علاقوں میں ہنگامہ آرائی کو روکنے کے لیے قابلِ تعریف اقدامات کیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں