منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

فرانس احتجاج: مظاہرین نے صدر سے بڑا مطالبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس میں مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے خلاف احتجاج شدت اختیار کرگیا، دارالحکومت میں ہزاروں افراد صدرمیکرون کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف فرانس میں احتجاج دن بہ دن زور پکڑتا جارہا ہے۔،ہزاروں مشتعل افراد اضافی ٹیکسوں سمیت صدر میکرون کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ توانائی اور خوارک کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہو رہی ہیں بائیں بازو کی سخت گیر جماعت نے بھی احتجاج کی کال دے دی ہے۔

- Advertisement -

سخت گیر بائیں بازو کی جماعت کی کال پر آئل ریفائنری ورکرز پہلے ہی ہڑتال پر ہیں، وہ تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ادھر آئل ریفائنریوں کے ملازمین کی جانب سے بھی تنخواہوں میں اضافے کے لیے ہڑتال جاری ہے،احتجاج کے دوران ہاتھوں میں بڑے بینرز اٹھائے، فرانسیسی قومی پرچم لہراتے مظاہرین یورپی ملکوں کے اتحاد سے نکل جانے کے مطالبات دہراتے رہے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں