منگل, دسمبر 17, 2024
اشتہار

فرانس کی حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس : وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ فرانس 25 اگست کے واقعات کے بعد سے خطے میں رابطے تیز کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان جاری ہوا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فوجی گاڑی کو نشانہ بنانے کے بعد جنوبی لبنان میں سرحد کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے تدارک کے لیے پیرس حکومت مشرق وسطی میں رابطے تیز کررہی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ عمانویل ماکروں نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور ایرانی صدرحسن روحانی سے خطے کی صورت حال پر مشاورت کی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہاکہ ہم تمام لبنانی جماعتوں کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں فرانس اس سلسلے میں اپنی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہے اور پر امن طریقے سے حالات کو واپس لانے کے لیے سب کو اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کا مطالبہ کرتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لبنان کی مسلح شیعہ جماعت حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں پر حملے کے بعد اسرائیل اور لبنان کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرگئی۔

حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی علاقے میں اسرائیلی ملٹری بیس پر ٹینک شکن میزائل فائر کیے، جس کے باعث متعدد فوجیوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں