فرانس نے لبنان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں پر حملے پر اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا۔
فرانس کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیلی سفیر کو اس وقت طلب کیا جب لبنان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں نے بتایا کہ ان کے ہیڈ کوارٹر پر اسرائیلی فائرنگ سے عملے کے 2 ارکان زخمی ہوئے۔
فرانسیسی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی حکام کو اپنی وضاحت کرنی چاہیے اس لیے فرانس آج اسرائیلی سفیر کو طلب کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور انہیں فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔
اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کو ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے۔
جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج نے تصدیق کی ہے کہ نقورہ میں واقع اس کا ہیڈکوارٹر 48 گھنٹوں میں دوسری بار دھماکوں کی زد میں آیا۔
اقوام متحدہ کے مشن نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (UNIFIL) کے دو امن فوجی ایک مشاہداتی ٹاور کے قریب ہونے والے دو دھماکوں کے بعد زخمی ہو گئے۔