پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

فرانس میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: فرانس میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے شمال مغربی علاقے برٹنی میں سینٹ بریوک ہوائی اڈے کے قریب اتوار ایک انجن والا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی فائر سروسز کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے مسافروں کی عمریں 20 سال اور پائلٹ عمر 62 سال ہے۔

Reuters file for illustrative purposes only

ریڈیو فرانس بلیو نے رپورٹ کیا کہ طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد ہنگامی لینڈنگ کرنے میں ناکام رہا اور ہوائی اڈے کے قریب جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔

سینٹ بریوک کے پراسیکیوٹر نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں