جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

فرانس : مسلم طالبات کے عبایا پہننے پر پابندی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس میں حجاب کے خلاف ہونے والی قانون سازی کے بعد اسکولوں میں طالبات پر عبایا پہننے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے فرانسیسی وزیرِتعلیم نے اسکولوں میں مسلمان طالبات کے عبایا پہننے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے کیونکہ یہ لباس تعلیم کے حوالے سے فرانس کے سخت سیکولر قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق وزیرتعلیم گیبریل اٹل نے ٹی ایف ون ٹیلی ویژن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب اسکولوں میں عبایا پہننا ممکن نہیں ہوگا اور 4 ستمبر سے ملک بھر میں تمام اسکول سربراہان کو حکم نامہ جاری کردیا جائے گا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ فرانس نے 19 ویں صدی کے قوانین کے بعد سے سرکاری اسکولوں میں مذہبی علامات پر سخت پابندی عاید کررکھی ہے۔ وہ سرکاری اداروں میں تعلیم سے روایتی کیتھولک اثرو رسوخ کے خاتمے اور بڑھتی ہوئی مسلم اقلیت سے نمٹنے کے لیے رہ نما خطوط کی تجدید کررہا ہے۔

فرانس نے 2004ء میں اسکولوں میں حجاب اوڑھنے پر پابندی عائد کر دی تھی اور 2010 میں عوامی مقامات پر مکمل چہرے کے نقاب پر پابندی لگا دی تھی، جس سے اس کی 50 لاکھ مسلم کمیونٹی میں سے کثیر تعداد نے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں