بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

فرانس میں سرحد عبورکرنے کی کوشش، مہاجرین پرواٹرکینن کا استعمال

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: فرانس میں مہاجرین کی سرحد پارکرنےکی کوشش پولیس نےواٹرکینن کےاستعمال سےناکام بنادی، بان کی مون نےعالمی برادری سے مہاجرین کی آبادکاری میں تعاون کی اپیل کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق فرانس کے ساحلی شہرمیں مہاجرین نے سرحدپارجانےوالےٹرکوں کو رکاوٹیں ڈال کرروکنے کی کوشش کی، مہاجرین ٹرکوں کےذریعےسرحد پار کرناچاہتے تھے۔

فرانسیسی پولیس نےمہاجرین کومنتشرکرنےکیلئےواٹرکینن اورآنسو گیس کا استعمال کیا۔ مہاجرین فرانسیسی حکومت کےجنگل نامی کیمپ کو محدودکرنےکےفیصلے کےبعد سرحد پارکرنےکی کوشش کررہے تھے۔

اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل بان کی مون نےعالمی برادری سے اپیل کی ہےکہ مہاجرین کی آبادکاری کی کوششوں میں مدد فراہم کریں۔

ان کاکہناتھاکہ مہاجرین کے بحران سے نمٹنےکیلئے یکجہتی دکھانےکی ضرورت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں