فرانس کے صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے کہا ہے کہ غزہ میں فوری اور دیرپا جنگ بندی چاہتے ہیں۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے سرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سے بچنے اور خطے میں عدم استحکام کے لیے ایران کی کوششوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی فرانس کی خواہش کا اعادہ کیا ہے۔
فرانسیسی ایوان صدر نے کہا کہ میکرون نے نیتن یاہو سے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ فرانس غزہ میں فوری اور دیرپا جنگ بندی چاہتا ہے اور فرانس اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر ہونے والی جھڑپوں سے کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
دوسری جانب مصری ایوان صدر کے ایک بیان کے مطابق، مصر اور فرانس کے رہنماؤں نے غزہ کی پیش رفت پر فون پر بات چیت کی ہے۔
صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون نے خطہ کے عدم استحکام کی طرف بڑھنے کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔