جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

فیفا 2018: فرانس دوسری بار ورلڈ چیمپئن بن گیا، کروشیا کو شکست

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں فرانس نے کروشیا کو باآسانی 4 کے مقابلے کے 2 گول سے شکست دے کر دوسری بار عالمی ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق روس کے شہر ماسکو کے لوزینکی اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا گیا، فرانس شروع سے ہی میچ پر حاوی نظر آیا اور کروشیا کو باآسانی 4-2 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

فائنل شروع ہوا تو کھیل کے 18 ویں منٹ میں فرانس نے فری کک پر کروشیا کے خلاف پہلا گول اسکور کیا، کروشیا کی ٹیم نے چند منٹ بعد ہی گول برابر کردیا تاہم فرانس نے پہلا ہاف ختم ہونے سے کچھ دیر قبل دوسرا گول کرکے برتری حاصل کرلی، فائنل کا پہلا ہاف 2-1 پر ختم ہوا۔

- Advertisement -

دوسرے ہاف کا کھیل شروع ہوا تو فرانس نے مخالف ٹیم کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کیے اور فرانس نے میچ ختم ہونے تک 4 گول اسکور کیے جبکہ کروشیا کی ٹیم دوسرے ہاف میں صرف ایک گول کرسکی۔

واضح رہے کہ فرانسیسی ٹیم نے تیسرا ورلڈ کپ کھیلا، فرانس نے 1998 کا فیفا ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا اور 2006 کے فائنل میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم کروشیا پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچی تھی۔

یاد رہے کہ فرانس کو کروشیا پر برتری حاصل تھی اور گزشتہ 5 مقابلوں میں فرانس نے 3 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ دو میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے، فرانس نے 1998 کے ورلڈ کپ کے دوران سیمی فائنل میں کروشیا کو 2-1 سے شکست دی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں