تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

فرانسیسی صدر مسلمانوں کیلئے مزید سخت قوانین متعارف کروانے کے لیے سرگرم

پیرس: فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون مسلمانوں کے لیے مزید سخت قوانین متعارف کروانے کے لیے سرگرم ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے فرنچ کونسل آف مسلم فیتھ کے لیے 15 دن کی ڈیڈ لائن دے دی، فرانسیسی صدر کا موقف ہے کہ ریپبلکن ویلیوز کا مقصد مسلمانوں کو انتہا پسندی سے روکنا ہے۔

فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ فرنچ کونسل آف مسلم فیتھ 15 دن میں وزارت داخلہ کے ساتھ مل کر لائحہ عمل ترتیب دے۔

نئے قوانین کے تحت سی ایف سی ایم نیشنل کونسل آف امام تشکیل دے گی، فرانس میں مساجد میں امام کو حکومت کی مرضی سے لگایا اور ہٹایا جاسکے گا۔

رپورٹ کے مطابق چارٹر کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ اسلام مذہب ہے کوئی سیاسی تحریک نہیں، فرانس میں مسلمانوں کے معاملے پر غیرملکی مداخلت کو روکا جائے گا۔

فرانس میں نئے قوانین کے تحت مسلمان بچوں کی گھروں میں تعلیم پر پابندی ہوگی، مذہبی بنیادوں پر سرکاری حکام سے الجھنے پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔

نئے قوانین کے تحت مسلم بچوں کو آئی ڈی نمبر جاری ہوگا جس سے اسکول جانے کا ریکارڈ رکھا جائے گا، جو مسلمان والدین بچوں کو اسکول میں نہیں پڑھائیں گے انہیں 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -