پاکستان سپرلیگ سکس کے بقیہ مچیز کی امارات منتقلی کا فیصلہ ہونے پر فرنچائز نے یو اے ای کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق فرنچائز نے مقامی کھلاڑیوں کیلئے یواےای کو ویزوں کی درخواستیں دے دی ہیں، فرنچائز نے سپورٹ اسٹاف کے ویزوں کی درخواستیں بھی جمع کروائی ہیں۔
پی ایس ایل 6کے بقیہ میچز کراچی سے یواے ای منتقل کرنے کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزوں کی درخواستیں گزشتہ روز جمع کرائی گئی ہیں۔ پاکستان اور یواےای میں عیدچھٹیوں کےباعث درخواستیں ابھی سے ہی دی گئی ہیں۔
عیدکی چھٹیوں کےفوری بعد ویزہ درخواستوں پر پراسس کا آغاز ہو گا، چھٹیوں کےفوری بعدغیرملکی کھلاڑیوں کیلئےبھی درخواستیں دی جائیں گی۔
شائقین کرکٹ کے لئے بُری خبر ہے کہ پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کراچی سے یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ پی سی بی اور فرنچائز مالکان کے ورچوئل اجلاس میں ہوا، باہمی مشاورت کے بعد پی سی بی نے پی ایس ایل لیگ کے لیے امارات کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لیگ کیلئےمجوزہ تاریخ میں اسٹیڈیمز،ہوٹلز کی دستیابی کی درخواست بھی دی گئی ہے، فیصلے سے قبل پی سی بی نے کراچی کے ہوٹلز میں پی ایس ایل کیلئے کرائی گئی بکنگ کینسل کردی تھی۔