تازہ ترین

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

ویڈیو: پاکستانی جوڑے اور امریکی جج کا دلچسپ مکالمہ

امریکی جج فرینک کیپریو اور پاکستانی جوڑے کے درمیان دوان سماعت دلچسپ مکالمہ ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک پاکستانی نژاد امریکی شہری جواد عمارغلط پارکنگ کرنے کی پاداش میں فرینک کیپریو کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے جرمانے کی سزا سننے کے بعد کیپریو کو تحفتاً چترالی ٹوپی بھی پیش کی۔

دوران سماعت جج نے جواد عمار سے کہا کہ ’آپ کو پارکنگ ٹکٹ ملا ہے؟‘

جس پر جواد کا کہنا تھا: ’جی، کیونکہ میری اہلیہ کو معلوم نہیں تھا کہ گاڑی کہاں پارک کرنی ہے اس لیے انہوں نے ممنوعہ جگہ پر گاڑی پارک کر دی۔‘

جواب پر جج کیپریو نے مسکراتے ہوئے کہا: ’کیا آپ آج صبح عدالت میں اس لیے پیش ہوئے ہیں کہ اپنی اہلیہ پر الزام دھر سکیں؟‘ اس کے بعد انہوں نے جواد کی اہلیہ کو بھی کٹہر ے میں بلا لیا۔

جس کے بعد پاکستان سے تعلق رکھنے والے جوڑے اور جج فرینک کیپریو کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا جس میں، ممنوعہ جگہ پر پارکنگ اور پروویڈنس میں زندگی سے متعلق گفتگو ہوئی۔

بعدازاں معزز جج نے کارروائی ختم کرتے ہوئے جوڑے پر 65 ڈالر جرمانہ عائد کیا جس کے بعد پاکستانی نژاد شہری نے فرینک کیپریو سے اجازت طلب کی کہ کیا ہم آپ کے ساتھ تصویر کھنچوا سکتے ہیں؟

معزز جج نے بخوشی تصویر کھنچوانے کی اجازت دی، جس سے پہلے جوڑے نے کیپریو کو چترالی ٹوپی بطور تحفہ پیش کی۔

واضح رہے کہ امریکی شہر پروویڈنس کے میونسپل جج فرینک کیپریو پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنے منصفانہ فیصلوں، بہترین حس مزاح اور امن پسندی کی وجہ سے بہت پسند کیے جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -