اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

فرینکفرٹ میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد قونصل خانے پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر افغان شرپسندوں کے حملے کے بعد جرمنی سمیت یورپ بھر میں مقیم پاکستانیوں میں غم و غصہ پھیل گیا۔

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی، اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے قونصل جنرل زاہد حسین سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستانی قونصل خانے پر شرمناک حملے کی مذمت کی، قونصل جنرل زاہد حسین نے اس موقع پر پاکستانیوں کو اتحاد اور صبر کی تلقین کی۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں افغان شہریوں نے پاکستانی قونصل خانے کے باہر ہنگامہ کیا تھا جس کے بعد 2 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

فرینکفرٹ میں شرپسند افغان شہریوں نے پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بول دیا تھا، 8 سے 10 افغان شہریوں نے پاکستانی قونصل خانے کے اندر جانے کی کوشش کی جبکہ پرچم کی بے حرمتی کی بھی کوشش کی تھی۔

جرمنی میں پاکستانی قونصل جنرل کے باہر افغان باشندوں کی ہنگامہ آرائی کے بعد پاکستان نے اس واقعے کی شدید مذمت کی تھی۔

پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جاری بیان میں کہا کہ فرینکفرٹ قونصل خانے میں توڑ پھوڑ کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی قونصل خانے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں