اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں احسن خان (تبریز) نے دھوکا دینے کے لیے نئی شکار نعیمہ بٹ (طوبیٰ) کو تلاش کرلیا۔
ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں احسن خان (تبریز)، صبا قمر (مایا)، میکال ذوالفقار (شان)، نعیمہ بٹ (طوبیٰ)، محمود اسلم، سیفی حسن، ندا ممتاز، رابعہ کلثوم، عرفان کھوسٹ، اسما عباس، عدنان سمد خان، ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
گزشتہ 17ویں قسط میں دکھایا گیا کہ احسن خان اے ٹی ایم میں ہوتے ہیں اس دوران وہ دیر کردیتے ہیں تو طوبیٰ کہتی ہیں کہ ’اے ٹی ایم آرام کرنے کے لیے نہیں بنا کسی اور نے بھی آنا ہوتا ہے۔‘
تبریز اے ٹی سی ایم سے باہر نکل کر کہتے ہیں کہ ’اگر مجھے معلوم ہوتا ہے کہ ایک خوبصورت سی لڑکی باہر کھڑی ہے تو فوری سے دروازہ کھول دیتا دراصل ٹرانزیکشن میں کوئی مسئلہ آرہا تھا۔
طوبیٰ کہتی ہیں کہ ’کوئی بات نہیں پھر وہ اے ٹی ایم میں جاتی ہیں تو تبریز ان کی معلومات ڈرائیور سے لینا شروع کردیتے ہیں انہیں چالاکی سے معلوم کرنے پر ڈرائیور کی جانب سے بتایا جاتا ہے کہ وہ شان ٹائلز والے جو ہیں ان کی بہن ہیں۔‘
’اتنی دیر میں وہ باہر آتی ہیں تو تبریز پوچھتے ہیں کہ آپ کی ٹرانزیکشن ہوگئی لیکن وہ کہتی ہیں کہ اندر ’ایرر‘ آرہا ہے آپ کی ٹرانزیکشن ہوگئی تھی۔‘
تبریز کہتے ہیں کہ ٹرانزیکشن ہوگئی تھی لیکن کوئی مسئلہ ہے میں اس کی کمپلین کروں گا۔‘
طوبیٰ تبریز سے چالیس ہزار روپے بطور قرض لیتی ہیں اور پھر وہ انہیں پیسے دے دیتے ہیں لیکن وہ کہتی ہیں کہ میں مذاق کررہی تھی وہ زبردستی پیسے دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں جانتا ہوں آپ ضرور آئیں گی اور اگر پیسے نہیں بھی دینے ہوں گے تو آ ضرور جائیں گی۔‘
کیا تبریز طوبیٰ کو بھی دھوکا دینے میں کامیاب ہوجائیں گے یا پھر طوبیٰ تبریز کے ساتھ کوئی گیم کھیل رہی ہیں۔ یہ جاننے کے لیے ’فراڈ‘ کی اگلی قسط ہر ہفتہ کی رات 8 بجے دیکھیں۔