تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

فیس بک پر لڑکی آئی ڈی سے فراڈ کرنے والے نوسرباز گرفتار

نئی دہلی : بھارتی پولیس نے فیس بک پر لڑکی بن کر لڑکوں سے دوستی کرکے رقم بٹورنے والے سات رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کے ذریعے فراڈ کا یہ واقعہ بھارتی شہر فریاد آباد میں پیش آیا، جہاں پانچ غیر ملکی اور دو بھارتی شہری مشترکا طور پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لڑکوں سے لڑکی بن کر دوستی کرتے تھے۔

دوستی ہونے کے کچھ وقت بعد گروہ تحائف و رقم کا مطالبہ کرتا اور بعدازاں رابطہ منقطع کردیتا۔

فیس بک کے ذریعے فراڈ کا مذکورہ واقعہ اس وقت رپورٹ ہوا جب فرید آباد کے ایک شہری نے پولیس کو شکایت درج کرائی، متاثرہ شہری نے اپنی شکایت میں کہا کہ مجھے ایک غیر ملکی لڑکی کی فرینڈ ریکویسٹ آئی جسے میں نے قبول کرلیا۔

کچھ روز بات چیت کے بعد لڑکی مجھ سے محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ میں تمہارے کےلیے ایک تحفہ بھیج رہی ہوں۔ مذکورہ گفتگو کے کچھ روز بعد جعلی ایئرپورٹ افسر کی کال آئی جس نے کہا کہ آپ کا پارسل آیا جیسے حاصل کرنے کےلیے آپ کو کچھ رقم جمع کرانی ہوگی۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ پارسل لینے کے بعد لڑکی نے مجھ سے رابطہ منقطع کردیا، جس پر مجھے میرے ساتھ ہونے والے فراڈ کا اندازہ ہوا۔

پولیس نے شہری کی شکایت رپر کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت پانچ نائجیریائی اور دو بھارتی شہریوں کو گرفتار کرلیا، جو فیس بک فراڈ میں ملوث تھے۔

پولیس نے بتایا کہ نائجیریائی شہری نے فیس بک پر لڑکے کو پھانستے تھے اور جعلی ایئرپورٹ افسر بن کر دونوں بھارتی شہری فون کرتے تھے۔

Comments