اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں شجی (احسن خان) کا بھانڈا پھوٹ گیا۔
’فراڈ‘ میں نعیمہ بٹ شان کی سوتیلی بہن ’طوبیٰ‘ کا کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی لیڈ کاسٹ میں احسن خان، صبا قمر، میکال ذوالفقار، محمود اسلم، ندا ممتاز، اسما عباس، رابعہ کلثوم، عدنان صمد، سیفی حسن، نازلی نصر ودیگر شامل ہیں۔
26ویں قسط کے ٹیزر میں دکھایا گیا کہ مائرہ اور شان کی شادی کے بعد جھگڑے شروع ہوگئے ہیں کیونکہ شان اہلیہ کو یہ باور کرواتے رہتے ہیں وہ سوتیلی ماں ہیں۔
شان پہلی اہلیہ سے بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’تعلق جو ٹوٹ گیا ہے تو رابطہ کیوں رکھ رہی ہو، وہ کہتی ہیں کہ چاہ کر بھی رابطہ نہیں رکھنا چاہتی۔‘
زمل کی وجہ سے رابطہ کیا وہ کہتے ہیں کہ ’تمہیں زمل کے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔‘ اہلیہ کہتی ہیں کہ زمل کو سوتیلی ماں کے سپرد کرتے ہوئے تم بے فکر ہوسکتے ہیں میں نہیں ہوسکتی۔
View this post on Instagram
ادھر شان اور مائرہ کے درمیان جھگڑا ہوتا ہے، وہ کہتی ہیں کہ تم سوتیلی ماں ہو تم پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔
آخر میں دکھایا گیا ہے کہ ’مائرہ کی ساس جو خود انہیں بیاہ کر لائی ہیں وہ کہتی ہیں کہ ’اگر اس نے پاؤں جمانے کی کوشش کی بھی تو اس میں ہمارے پاؤں اکھاڑنے کی سکت نہیں ہے۔‘
View this post on Instagram
ادھر شجی اور ان کی اہلیہ طوبیٰ شان کے گھر پہنچتے ہیں جنہیں مائرہ دیکھ کر حیران رہ جاتی ہے۔
کیا شجی کا بھانڈا پھوٹ جائے گا؟ یا پھر مائرہ خاموشی اختیار کرلیں گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر ہر ہفتے کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔