پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

فراڈ کیس میں مطلوب نوشین اشرف ترکی ویزے پر فرار کی کوشش کرتے پکڑی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فراڈ کیس میں مطلوب خاتون نوشین اشرف ترکی ویزے پر فرار کی کوشش کرتے کراچی ایئرپورٹ پر پکڑی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے فراڈ کیس میں مطلوب خاتون نوشین اشرف کے بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایف آئی اے کے مطابق خاتون ملزمہ ترکی کے ویزے پر فرار کی کوشش کر رہی تھی، نوشین اشرف کے خلاف کراچی اور حیدر آباد میں مقدمات درج ہیں، خاتون سے متعلق پولیس کی جانب سے ایف آئی اے کو خط تحریر کیا گیا تھا۔

ملزمہ کے خلاف درج مقدمات کے مطابق خاتون نے کئی افراد سے لاکھوں روپے کا فراڈ کیا، خاتون کے خلاف درج مقدمات کاروباری لین دین پر چیک باؤنس سے متعلق ہیں۔

 

ملزمہ کے پاسپورٹ کی منسوخی کے لیے سندھ پولیس نے وزرات داخلہ کو ایک خط بھی تحریر کیا تھا، ملزمہ کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لیے بھی نادرا کو خط بھیجا گیا۔

ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے کافی عرصے سے اس خاتون کی گرفتاری کے لیے مانیٹرنگ جاری تھی، ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمہ کو حیدرآباد پولیس کے حوالے کر دیا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں