جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

شادی کی آڑ میں فراڈ، گروہ کے ہاتھوں لٹنے والی خواتین سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

چنیوٹ: صوبہ پنجاب میں دھوکہ دہی اور فراڈ کرکے شادیاں کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، گروہ کے ہاتھوں لٹنے والی متعدد خواتین سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں ایسے گروہ کا انکشاف ہوا ہے جو شادی کرکے مال ودولت سمیٹا اور پھر لڑکیوں کو طلاق دے دیتا ہے، ایک متاثرہ خاتون نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

خاتون کا کہنا ہے کہ چناب نگر کارہائشی مبارک خواتین سے شادی کرتا ہے، شادی کے چند عرصہ بعدہی دولت قابو کرکے طلاق دے دیتا ہے، مبارک کی پہلے بھی6شادیاں ہیں جن کو طلاق دے چکا۔

- Advertisement -

متاثرہ خاتون نے مبارک اور اس کے ساتھیوں کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی۔

پولیس کو دی گئی درخواست کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جلد ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی گی، جبکہ تحقیقات کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں