جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

بچے نے فون میں ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے والدین کے لاکھوں روپے ڈبو دیے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بچے نے موبائل فون پر گیم کھیلتے ہوئے ایپ ڈاؤن لوڈ کی جس سے والدین کے لاکھوں روپے ڈبے دیے۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ضلع تھینی کے رہائشی دکاندار شیوانیسن کے 3 بینک اکاؤنٹس سے 24 لاکھ سے زائد روپے چوری کر لیے گئے۔

شیوانیسن حال میں بینک گئے جہاں انکشاف ہوا کہ ان کے 3 بینک اکاؤنٹس سے مجموعی طور پر 24 لاکھ 69 ہزار 600 روپے نکالیے گئے۔ جب انہوں نے بینک انتظامیہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ رقم مختلف بینک اکاؤنٹس کو ٹرانسفر کی گئی۔

شہری نے فوری طور پر سائبر کرائم پولیس میں شکایت درج کروائی جس کے بعد معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

جب شیوانیسن کے موبائل فون کا جائزہ لیا گیا تو انکشاف ہوا کہ ان کے بچے نے ویڈیو گیم کھیلتے ہوئے ایک ایپ ڈاؤن لوڈ کی جس کے ذریعے نے بینک کھاتوں کی تفصیلات جمع کیں اور رقم مختلف اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کی۔

تحقیقات میں پتا چلا کہ جن اکاؤنٹس میں رقم ٹرانسفر کی گئی ان میں سے ایک کھاتہ ریاست بہار کے شہر ]ٹنہ کے رہائشی شہری نوجوان ارجن کمار کے نام پر ہے۔ پولیس نے جب ارجن کمار کو گرفتار کر کے اس بارے میں پوچھا تو نوجوان نے بتایا کہ اس کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ارجن کمار نے بتایا کہ کچھ ملزمان نے مجھے پیسوں کے بدلے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات اور موبائل نمبر دینے کو کہا، مجھ سمیت کئی دوستوں نے اپنی تفصیلات فراہم کر کے رقم وصول کی۔

پولیس ارجن کمار سے دوستوں کی تفصیلات جان کر ملزمان کو گرفتار کرنے کیلیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں