بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

گھر بیٹھے پیسے کمانے کا لالچ دے کر نوجوان سے لاکھوں روپے کا فراڈ

اشتہار

حیرت انگیز

ایک نوجوان کو گھر بیٹھے (ورک فرام ہوم) پیسے کمانے کا لالچ دے کر جعلسازوں نے اس سے لاکھوں روپے کا فراڈ کیا۔

بہت سے لوگ اضافی آمدنی کے لیے ورک فرام ہوم (گھر سے کام) کرتے ہیں لیکن دھوکے باز لوگ اس رجحان کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ دہلی کے علاقے قرول باغ میں 37 سالہ شخص گھر سے کام کرنے کے بعد اسکیم کا شکار ہوگیا۔

جعلسازوں نے اسے تقریباً 11 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا، نوجوان کو جعلی ٹریڈنگ ایپ میں سرمایہ کاری کرنے کا جھانسہ دیا گیا۔

پولیس میں شکایت درج کروانے والے شخص کو 20 جنوری کو ایک واٹس ایپ میسج موصول ہوا، جس میں پیسے کمانے کے لیے گھر سے آسان طریقے سے کام کرنے کی پیشکش کی گئی۔

ورک فرام ہوم کی پیشکش کرنے والوں نے اسے اپنے کارٹ میں ایک پروڈکٹ شامل کرنے اور اسکرین شاٹ بھیجنے کی ہدایت کی، پھر اسے ایک سوشل میڈیا گروپ میں شامل کیا گیا جہاں اسے ایک آئی ڈی پر بھیجنے کے لیے ایک خصوصی کوڈ دیا گیا جس پر ایک خاتون کا صارف نام تھا۔

خاتون نے اسے 150 روپے کی پہلی سیٹلمنٹ حاصل کرنے میں مدد کی، پھر نوجوان کو دوسرے گروپ میں شامل کیا اور اسے پیسے کے لیے مزید کام مکمل کرنے کی ترغیب دی گئی۔

نوجوان کو جلد ہی ’پری پیڈ ٹاسک‘ سے متعارف کرایا گیا جہاں اسے پہلے رقم ادا کرنی پڑتی تھی اور پھر 30 فیصد کمیشن کے ساتھ ریفنڈ حاصل کرنا پڑتا تھا۔

اس نے شروع میں 1,000 روپے ادا کیے اور بعد میں منافع کے ساتھ اسے رقم واپس کردی گئی، دھوکہ بازوں نے اس کا اعتماد حاصل کیا اور اس شخص نے بڑی رقم کی سرمایہ کاری شروع کر دی۔

جیسے جیسے وقت گزرتا گیا دھوکہ باز مزید رقم کا مطالبہ کرتے رہے۔ انھوں نے نوجوان پر ایک آخری کام مکمل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا، جس کے لیے اسے 2 لاکھ روپے ادا کرنے تھے۔

اس طرح نوجان کے ساتھ 11 لاکھ روپے کا دھوکہ ہوا، دھوکہ دہی کا احساس ہونے کے بعد متاثرہ شخص نے پولیس میں شکایت درج کرائی تو پھر سارہ واقعہ سامنے آیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں