جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

’شوہر کو دھوکا دینے میں آپ کا ساتھ نہیں دوں گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ کی 31ویں قسط آج رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

ڈرامہ سیریل فراڈ کی کہانی صبا قمر (مایا)، احسن خان، میکال ذوالفقار (شان) اور نعیمہ بٹ (طوبیٰ) کے گرد گھومتی ہے جبکہ شجی (احسن خان) منفی کردار ادا کررہے ہیں، دیگر کاسٹ میں اسما عباس (شان کی والدہ)، عدنان صمد خان، محمود اسلم (نثار مایا کے والد)، ندا ممتاز، رابعہ کلثوم ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی زنجابیل عاصم شاہ نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب شاہ نے انجام دیے ہیں ڈرامے کو ہر ہفتے کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

گزشتہ اقساط میں دکھایا گیا کہ شجی مایا سے شادی کرکے انہیں دھوکا دیتے ہیں اور شان کی بہن (طوبیٰ) سے شادی کرلیتے ہیں لیکن اب شجی کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے کیونکہ مایا ساری سچائی ساس کے سامنے بیان کردی ہے لیکن شان کی والدہ بیٹی کو طلاق دلوانے کے خلاف ہیں۔

31ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ بعد شان اہلیہ مایا سے کہتے ہیں کہ ’سوچ رہا ہوں کہ جب شادی کرہی لی ہے تو اسے نبھا ہی لیتے ہیں۔‘  ’مایا کہتی ہیں کہ ’ہم نبھا تو رہے ہیں۔‘

ادھر مایا اپنی ساس سے کہتی ہیں کہ ’میں اپنے شوہر کو دھوکا دینے میں آپ کا ساتھ نہیں دوں گی۔‘ جب مایا انہیں سمجھاتی ہیں تو وہ انہیں کہتے ہیں کہ ’تمہیں اس معاملے میں بولنے کی ضرورت نہیں۔‘

شجی مایا سے کہتے ہیں کہ ’تم اپنا راستہ لو میں اپنا راستہ لیتا ہوں۔‘ مایا ان سے کہتی ہیں کہ ’تم جیسا ’فراڈ‘ میرے کیا کسی بھی لڑکی کے لائق نہیں ہے۔‘

’فراڈ‘ میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ کیا طوبیٰ شجی کو چھوڑ دیں گی، کیا سچ جاننے کے باوجود شان کی والدہ شجی کا ساتھ دیں گی؟ یہ جاننے کے لیے 31 ویں قسط آج رات 8 بجے دیکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں