اشتہار

بھارتی کرکٹر کی اہلیہ کے ساتھ فراڈ، لاکھوں روپے گنوا بیٹھیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹر دیپک چہار کی اہلیہ کے ساتھ کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیدار اور ان کے بیٹے نے دس لاکھ روپے کا فراڈ کیا ہے۔

کرکٹر دیپیک چہار کی اہلیہ جیا بھردواج نے الزام عائد کیا ہے کہ حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیدار اور ان کے بیٹے جوتوں کے کاروبار کے نام پر ان کے ساتھ دس لاکھ روپے کا فراڈ کیا۔

دیپک چہار کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بہو جیا بھردواج نے پاریکھ اسپورٹس اینڈ شاپ کے مالک دھرو پاریکھ کے ذریعے کملیش پاریکھ کے ساتھ کاروبار میں پارٹنر شپ کی تھی اور رقم کی ادائیگی نیٹ بینکنگ کے ذریعے کی گئی۔

- Advertisement -

مالک نے اس وقت پیسے لے لیے اور بعد میں پیسے کھا لیے گئے، انہوں نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ دھرو پاریکھ آگرہ کے ایم جی روڈ پر پاریکھ اسپورٹس نامی فرم چلاتا ہے۔

کرکٹر کے والد کے مطابق رقم کی واپسی کے مطالبے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ کرکٹر کے والد کی درخواست پر معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں