کراچی : سوشل میڈیا پر ڈیل طے ہونے کے بعد جعلساز نے شہری کو فون کے بدلے 45 ہزار روپے کے نقلی نوٹ تھمادیے۔
تفصیلات کے مطابق آن لائن موبائل فروخت کا اشتہار دینا شہری کو مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا پر ڈیل طے ہونے کے بعد جعلساز نے نقلی نوٹ تھما دیے۔
جس کے بعد فراڈ کا شکار شہری شکایت لے کر پولیس کے پاس پہنچ گیا اور نامعلوم ملزم کیخلاف بن قاسم تھانے میں مقدمہ درج کروایا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ بن قاسم ٹاوٴن میں شہری نے موبائل فون فروخت کرنے کا اشتہار لگایا، شہری کو جعلساز نے فون کے بدلے 45 ہزار روپے کی جعلی کرنسی تھما دی۔
شہری نے 5 ہزار روپے والے جعلی نوٹ بھی پولیس کے حوالے کردئیے ہیں۔