جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

خبردار! آسان قرض کے نام پر ان دھوکا باز ایپس سے دور رہیں

اشتہار

حیرت انگیز

دھوکا دہی بلکہ انٹرنیٹ پر بھی عام ہوگئی ہے آسان قرض کے نام پر کئی ایپس صارفین کو دھوکا دے کر ان کی زندگی اجیرن کر دیتی ہیں۔

دھوکا دہی مہذب انسانی معاشرے میں انتہائی شرمناک تصور کیا جاتا ہے۔ دھوکے باز اکثر لوگوں کو ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی سے بھی محروم کر دیتے ہیں۔ عام زندگی میں دھوکے باز کو پکڑنا شاید مشکل نہ ہو مگر جب سے انٹرنیٹ پر دھوکا بازی عام ہوئی ہے تب سے ایسے مکروہ فعل کرنے والوں پر گرفت مشکل ہو گئی ہے۔

اکثر لوگوں کو قرض لینے کی ضرورت پڑ جاتی ہے۔ بینک یا دیگر اداروں سے قرض کے لیے طویل اور کڑی شرائط ہوتی ہیں۔ ایسے میں انٹرنیٹ پر سادہ لوح افراد کو ’’آسان قرض‘‘ کے نام پر جال میں پھنسانے والی کئی ایپس بھی وجود میں آ گئی ہیں جن کا شکار ہو کر لوگ اپنی زندگی اجیرن بنا رہے ہیں۔

- Advertisement -

یہ ایپس صارفین کو اپنے جال میں پھنسانے کے لیے کم سے کم شرائط اور دستاویز پر قرض فراہمی کی پیشکش کرتے ہیں اور لوگ لالچ میں آ کر جال میں پھنس جاتے ہیں۔

مکیفی لیب کی جانب سے پیش کی جانے والی تازہ ترین رپورٹ میں گوگل پلے اسٹور پر درجن بھر سے زائد ایسی ایپس کی نشاندہی کی گئی ہے جو صارفین کو آسان قرض کے نام پر با آسانی دھوکا دے رہی ہیں اور اسپائی لون نام سے پہچانے جانے والے میلویئر کی حامل نقصان دہ اینڈرائیڈ ایپ کو مجموعی طور پر 80 لاکھ سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔

سیکیورٹی محقق فرنینڈو روئز کا رپورٹ میں کہنا تھا کہ یہ پی یو پی (پوٹینشلی ان وانٹڈ پروگرامز) ایپلی کیشنز سوشل انجینئرنگ طریقے استعمال کر کے صارفین کو پھنساتی ہیں تاکہ ان سے حساس معلومات حاصل کر سکیں اور موبائل کی اضافی اجازتیں حاصل کر سکیں جو بعد ازاں بھتے، ہراسانی اور معاشی نقصان تک لے جا سکیں۔

صارفین کو گمراہ کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے اور انہیں ٹھگنے والی یہ ایپس میکسیکو، کولمبیا، سینیگال، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، ویتنام، تنزانیہ، پیرو اور چلی میں دریافت ہوئی ہیں جو صارفین کو لالچ دینے کے لیے کم سے کم دستاویزی کارروائی پر فوری قرض کی پیش کرتی ہیں۔

صارفین کو ہدف بنانے والی قرض ایپ کے نام درج ذیل ہیں اور ان میں سے پانچ ایپس اب بھی ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہیں۔

• Préstamo Seguro-Rápido, seguro (com.prestamoseguro.ss )
• Préstamo Rápido-Credit Easy (com.voscp.rapido)
• ได้บาทง่ายๆ-สินเชื่อด่วน (com.uang.belanja)
• RupiahKilat-Dana cair (com.rupiahkilat.best)
• ยืมอย่างมีความสุข – เงินกู้ (com.gotoloan.cash)
• เงินมีความสุข – สินเชื่อด่วน (com.hm.happy.money)
• KreditKu-Uang Online (com.kreditku.kuindo)
• Dana Kilat-Pinjaman kecil (com.winner.rupiahcl)
• Cash Loan-Vay tiền (com.vay.cashloan.cash)
• RapidFinance (com.restrict.bright.cowboy)
• PrêtPourVous (com.credit.orange.enespeces.mtn.ouest.wave.argent.tresor.payer.pret)
• Huayna Money – Préstamo Rápido (com.huaynamoney.prestamos.creditos.peru.loan.credit)
• IPréstamos: Rápido Crédito (com.credito.iprestamos.dinero.en.linea.chile)
• ConseguirSol-Dinero Rápido (com.conseguir.sol.pe)
• ÉcoPrêt Prêt En Ligne (com.pret.loan.ligne.personnel)

ان میں سے کچھ ایپس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم جیسے کہ فیس بک کے ذریعے اپنی تشہیر کی۔ اس طرح کی پبلسٹی سے پتہ چلتا ہے کہ جعلسازوں نے اپنے اہداف کو یہ ایپ انسٹال کرنے کے لیے معروف سوشل میڈیا سائٹس کا بھی استعمال کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں