ممبئی: بھارتی ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ اگلے تین ماہ تک صارفین کو مفت فور جی ایل ٹی ای سروس فراہم کی جائیں گی جس کے تحت صارفین مفت کالز سمیت دیگر سہولیات حاصل کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ریلائنس انڈسٹری کے چیئرمین مکیش امبانی نے بھارت کے غریب صارفین کے لیے مفت فورجی ایل ٹی ای کی تمام سروسز کی مدت میں توسیع کرنے کا اعلان کردیا۔
اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ ’’کمپنی کے صارفین کو اگلے تین ماہ تک مفت فور جی ایل ٹی ای سروسز فراہم کی جائیں گی، جس کے تحت صارفین فری وائس کالز، روزانہ کی بنیاد پر 1 جی بی فری انٹرنیٹ ڈیٹا استعمال کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’’ہمارے کروڑوں صارفین پہلے ہی فورجی کی سروسز کو استعمال کررہے ہیں تاہم پہلے یہ سہولیات دسمبر تک تھیں مگر کمپنی نے لوگوں کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے اس کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔
پڑھیں: ’’ وارد ٹیلی کام کا سیلولر موبائل لائسنس پر فورجی سروسز شروع کرنے کی خواہش ‘‘
خیال رہے ریلائنس جیو نے بھارت میں رواں سال ستمبر میں کام شروع کیا تھا جس کے آغاز کے ساتھ ہی وائس کالز مفت فراہم کرنے کے اعلان نے دیگر موبائل کمپنیوں کو بری طرح متاثر کیا۔