ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

مفت بجلی کی خبروں پر ارکان قومی اسمبلی کا اسپیکر کے سامنے اظہار برہمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مفت بجلی کی خبروں پر ارکان قومی اسمبلی نے اسپیکر کے سامنے اظہار برہمی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹیرینز کے مفت بجلی استعمال کی خبروں پر ارکان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا ہے، ارکان اسمبلی نے کرایہ، بجلی، گیس کا بل دینے کے باوجود کیچڑ اچھالے جانے پر اظہار برہمی کیا۔

ارکان اسمبلی نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ لاجز کا کرایہ، بجلی اور گیس کا بل دیتے ہیں، انتخابات میں حصہ لینے سے پہلے تمام ادائیگیوں کا این او سی جمع کرانا لازم ہوتا ہے۔

ارکان اسمبلی نے اسپیکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیچڑ اچھالنے کی مہم پر وزارت توانائی کی خاموشی مجرمانہ ہے، حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے مفت بجلی فراہمی کی تردید نہ کرنے پر وزارت توانائی کے خلاف تحریک استحقاق بھی جمع کرائی۔

مفت بجلی صرف سول اداروں، بیورو کریسی یعنی اصل حکمرانوں کیلئے ہے: فواد چوہدری

ارکان کا کہنا تھا کہ وزارت توانائی کو فوری فیک نیوز کی تردید کرنی چاہیے تھی، اسپیکر نے ارکان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ارکان کی عزت و توقیر پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، انھوں نے کہا ’’میں ہاؤس کا کسٹوڈین ہوں، ارکان کی عزت میں اضافہ یقینی بناؤں گا۔‘‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں