آزادکشمیر حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے نئی مالیاتی پالیسی جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق آفیسرز کیلئے نئی سرکاری گاڑیاں خریدنے اور بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
سرکاری ملازمین کیلئے فری بجلی، پیٹرول اور دیگر الاؤنسز بھی ختم کر دئیے گئے ہیں۔ سرکاری ملازمین کی چھٹی کے ایام کی تنخواہوں کی ادائیگی پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔
- Advertisement -
محکمہ مالیات آزادکشمیر کی طرف سے نئی مالیاتی پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ فیصلے سے متعلقہ اداروں اور سرکاری دفاتر کو آگاہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی صورتحال کے پیش نظر آزادکشمیر حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت اخراجات میں کمی لانے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔