نگراں وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ سرکاری افسران کیلئے بجلی کے فری یونٹس کو ختم کیا جا رہا ہے 16 گریڈ سے اوپر کسی کو مفت بجلی فراہم نہیں کی جائےگی۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیرداخلہ نے کہا کہ مسائل سےمتعلق آج بھی میراتھن اجلاس ہوئے کل دوبارہ اجلاس ہوں گے کل کابینہ میں نگراں وزیر توانائی فارمولہ لائیں گے جس پر تبادلہ خیال ہو گا دیکھتےہیں نگراں وزیرتوانائی کل کیا فارمولہ پیش کرتے ہیں۔
سرفرازبگٹی نے کہا کہ وزیرتوانائی کے فارمولے پر انشااللہ عوام کو جلد ریلیف دیاجائےگا اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ لوگوں کو ریلیف چاہیے عوام بھی معاملات کوسمجھتی ہےکہ گزشتہ چندسالوں میں جو کھلواڑ کیا گیا قومی مسائل قومی جذبےکیساتھ ہی حل ہوسکتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن نے تو وقت پر ہی ہونا ہے پارلیمنٹ نےاتفاق رائےکیساتھ الیکشن کمیشن کوپہلےحلقہ بندیوں کا کہا ہے شفاف انتخابات کیلئےحلقہ بندیاں انتہائی ضروری ہے حلقہ بندیوں میں4ماہ اورالیکشن میں 3 ماہ مجموعی طور پر 7ماہ لگیں گے الیکشن دوتین ماہ اوپر چلےجاتے ہیں تو یہ کوئی غلط بات نہیں۔