جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پاک بحریہ کا بلوچستان میں مفت میڈیکل کیمپ، 700 سے زائد مریضوں کا معائنہ

اشتہار

حیرت انگیز

ڈام: بلوچستان میں پاک بحریہ کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوا جس میں 700 سے زائد مریضوں کا فری معائنہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے گاؤں ڈام میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں سمیت مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا۔

ترجمان کے مطابق میڈیکل کیمپ میں 700 سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا، مریضوں کو دوائیں اور معمولی جراحی کی سہولتیں دی گئیں۔

پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کیمپ کا مقصد مقامی آبادی کو بہتر طبی سہولتیں اور آگاہی دینا تھا۔ انسانی ہمدردی کے تحت پاک بحریہ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگائے جاتے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 24 اکتوبر کو سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود نے بلوچستان کے شہر گوادر اور ماڑہ میں نیول تنصیبات کا دورہ کیا تھا، اس دوران انہیں سی پیک کے سمندری دفاع پر بریفنگ دی گئی تھی۔

سربراہ پاک بحریہ کا گوادر کا دورہ، سی پیک کے سمندری دفاع پر بریفنگ

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود نے گوادر میں نیول تنصیبات اور مورچوں کا دورہ کیا اور دفاعی صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں