وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے شمسی توانائی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کی عوام کو مفت سولر پینلز دیے جائیں گے۔
صوبائی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم شمسی توانائی کی طرف جائیں گے پہلے مرحلے میں سرکاری اداروں، دفاتر کو شمسی توانائی پر منتقل کریں گے۔
علی امین نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی عوام کو مفت سولرپینلز دیں گے عوام ٹیکس اس لئےدیتی ہے کہ انہیں سہولتیں ملیں، حکمران عوام کے پیسے پر عیاشی بند کریں، بہت جلدایندھن کی مد میں 20 فیصد کٹوتی کریں گے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ فاٹا کے لوگ پاکستان بننے سے اب تک قربانی دے رہے ہیں وہ لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں وعدہ پورا نہیں کیا جا رہا، فاٹا کے لوگوں کو 500 ارب دینے تھے اب تک 400 ارب ملا ہے اگر انہیں 100ارب روپے فوری نہ ملے تو حکومت ردعمل کیلئے تیار رہے۔
علی امین گنڈاپور نے شکوہ کیا کہ وفاقی حکومت کو بہت خطوط لکھتے ہیں ہمیں جواب نہیں دیا جاتا وفاقی حکومت جب پیسہ دے نہیں رہی تو امن و امان کیسے قائم ہو گا اگر ہمیں ہمارا حق نہ دیا گیا تو پھر ہم کسی اور طرف مارچ شروع کریں گے فاٹا کے لوگ آتے ہیں میں ان سے کیا کہوں کہ پیسہ کون کھا رہا ہے۔