منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

گورنر سندھ نے مفت سولر پینلز سے متعلق بڑی خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مفت سولر پینلز سے متعلق بڑی خوشخبری سنادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 9 ہزار سولر پینلز کا آرڈر دے دیا ہے اور یہ سولر پینلز تین سو یونٹس تک استعمال کرنے والوں کو مفت دیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فری سولر دیں گے اور تین سو یونٹ تک وہ سولر کے ذریعے بجلی استعمال کرسکیں گے۔ سولر لگانے یا دینے کے کوئی چارجز نہیں لیں گے۔

- Advertisement -

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سولر کے ذریعے عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے چھٹکارا ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ کم تنخواہ دار اور کرائے کے گھر پر رہنے والے پریشان نہ ہوں، گورنر ہاؤس کے دروازے اب راشن کی تقسیم کے لیے چوبیس گھنٹے کھلیں گے۔

گورنر نے کہا کہ اب تک دس لاکھ مستحقین میں راشن اور نوجوانوں کو آٹھ ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کرچکے ہیں جبکہ دو سال میں تیس لاکھ افراد گورنر ہاؤس آچکے ہیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس کو غیر سیاسی رکھا، یہاں سیاسی کارکن نہیں معاشی سپاہی بنائے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں