جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

حکومت کا سولر سسٹم مفت فراہم کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب حکومت نے سالانہ بجٹ برائے 25-2024 میں سولر سسٹم مفت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

پنجاب اسمبلی میں وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ تقریر میں کہا کہ اس بجٹ سے پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا، 9 ارب 50 کروڑ لاگت سے وزیر اعلیٰ روشن گھرانہ پروگرام کا اجرا کیا جا رہا ہے۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 100 یونٹ تک گھریلو صارفین کو سولر سسٹم مفت فراہم کر رہے ہیں، سولر سسٹم لگانے کے تمام اخراجات پنجاب حکومت دے گی، 10 ارب کی لاگت سے اپنی چھت اپنا گھر کے تحت غریبوں کو گھر دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ملکی تاریخ کا کسان دوست پیکج متعارف کروا رہے ہیں، 5 لاکھ کسانوں کو 75 ارب روپے کے قرضے بلا سود فراہم کر رہے ہیں، 9 ارب کی لاگت سے ٹیوبل ویل سولر پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 30 ارب کی لاگت سے چیف منسٹر ٹریکٹر کا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے، اب کسان آسان اقساط پر اپنے ٹریکٹر کے مالک بن سکیں گے۔

صوبائی وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ دیہی علاقوں میں ڈیری فارمنگ کیلیے آسان اقساط پر قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں، 8 ارب کی لاگت سے ماڈل فش مارکیٹ کا قیام کیا جائے گا، 80 ارب کی لاگت سے چیف منسٹر ایس ٹی جی پروگرام کا آغاز ہوگا۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بتایا کہ ضلعی سطح پر ترقیاتی ضروریات کو پورا کیا جائے گا، 296 ارب کی لاگت سے 2 ہزار 380 کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں