جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

بجٹ 2024-25 : 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : بجٹ میں 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑا اعلان کردیا گیا، جس سے بلوں سے پریشان عوام کو ریلیف ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان کیا ہے۔

بجٹ دستاویز میں بتایا کہ 9 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے چیف منسٹر روشن گھرانہ پروگرام کے ذریعے صوبے کی سطح پر مہنگی بجلی اور بلوں سے پریشان عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

دستاویز میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلوصارفین کو مکمل سولر سسٹم مفت فراہم کیا جارہا ہے، جسے لگانے کے تمام اخراجات بھی حکومت پنجاب ادا کر رہی ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق 9 ارب روپے کی لاگت سے چیف منسٹر سولرائزیشن آف ایگری کلچر ٹیوب ویلز پرواگرام شروع کیا جارہا ہے، جس کے تحت 7 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کیا جائے گا۔

بجٹ کا مجموعی حجم 5 ہزار 446 ارب روپے ہے، کُل آمدن کا تخمینہ 4 ہزار 643 ارب 40 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، 842 ارب روپے ڈیولپمنٹ اخراجات تجویز کیے گئے ہیں جبکہ سالانہ ڈیولپمنٹ پلان میں 77 نئے میگا پراجیکٹ شامل ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں