بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

بارہ سال سے زائد عمر کے بچوں اور حاملہ خواتین کی ویکسینیشن ، این سی او سی نے اہم فیصلے کرلیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون‌ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ 12سال سےزائد عمر بچوں کے لئے مفت ویکسین کھول دی گئی ہے ، جو وبا کا پھیلاؤروکنے کیلئے اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون‌ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہن ملک میں ویکسین اچھی مقدار میں موجود ہے، ویکسینیشن کی مہم بہت اچھی چل رہی ہے ضرورت ہے آگے بڑھیں۔

ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ جب ویکسین نہیں تھی تو انحصار پابندیوں پر تھا ، اب ہماری اسٹریٹجی ویکسین پرمنحصر ہے، 12سال سے اوپر بچوں کےلئے ویکسینیشن کی اجازت دیدی ہے، ہمارے تعلیمی اداروں نے کورونا میں بہت مشکلات کاسامنا کیاہے، تعلیم کا تسلسل جاری رکھنے کیلئے بچوں کی ویکسینیشن ضروری ہے۔

بچوں کی ویکسینیشن کے حوالے سے معاون خصوصی نے کہا کہ 12سال سےزائد عمر بچوں کےلئے مفت ویکسین کھول دی گئی ہے، بچوں کی ویکسین لگانا وبا کا پھیلاؤروکنے کیلئے اہم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوروناویکسین لگوانے میں مردوں کے مطابق خواتین کی تعدادکم ہے ، تمام ویکسین محفوظ ہیں ،خواتین کیلئے کوئی خدشات نہیں ، حاملہ خواتین بھی ویکسین لگوا سکتی ہیں، خدانخواستہ حاملہ خاتون کوکورونا ہوتو نوعیت زیادہ شدید ہوسکتی ہے۔

ویکسینیشن سے متعلق ڈاکٹرفیصل نے کہا کہ بیماری سے مکمل بچاؤ کےلئے دوسری ڈوز کا لگنا بہت ضروری ہے، پہلی ڈوز کو 4ہفتے مکمل ہوچکے ہیں تو دوسری ڈوز جلدی لگوائیں، کورونا وائرس کےنئے ویرینٹ بھی آتےرہےہیں، زندگی معمول پر لانے کیلئے زیادہ سےزیادہ لوگ ویکسینیشن کرائیں۔

انسدادپولیو مہم کے حوالے سے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ انسدادپولیو مہم زبردست طریقےسے جاری ہے صرف ایک کیس اس سال رپورٹ ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں