ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’فریڈم ایٹ مڈ نائٹ‘ میں کونسا اداکار لیاقت علی خان کا کردار نبھائے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

مداحوں کی بیتابی کو دیکھتے ہوئے فلم ساز نکھل ایڈوانی نے اپنے آنے والی سیریز ’فریڈم ایٹ مڈ نائٹ‘ کے اداکاروں کے متعلق تفصیلات شیئر کردیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انھوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مشہور آر جے ملیشکا مینڈونسا حریت پسند سروجنی نائیڈو کا کردار نبھائیں گی جبکہ اس شو میں راجیش کمار پاکستان کے سابق وزیر اعظم لیاقت علی خان کے کردار میں نظر آئیں گے۔

اداکار کے سی شنکر سیریز میں وی پی مینن کا کردار ادا کریں گے جو کہ منسٹری آف اسٹیٹس میں سیکریٹری تھے جسے حکومت ہند نے 1947 میں ریاستوں کے الحاق سے نمٹنے کے لیے قائم کیا تھا۔

- Advertisement -

نکھل نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’فریڈم ایٹ مڈ نائٹ‘ ممتاز شخصیات کی کہانیوں کی عکاسی کرے گا جو دیکھنے والوں کو ان کی جدوجہد، کامیابیوں اور قربانیوں کے بارے میں باریکی سے آگاہ کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ کاوش سنہا، ان کی ٹیم اور ڈائریکشن ٹیم نے اس شو کے لیے تصاویر اور آرٹیکلز کے ذریعے تاریخی معلومات اکھٹی کیں۔

سروجنی نائیڈو کے طور پر اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے ملیشکا نے کہا کہ میں سیریز میں ہندوستان کی آواز بننے والی سروجنی کے کردار کی تصویر کشی کرنے میں واقعی فخر محسوس کر رہی ہوں۔

راجیش کمار نے کہا کہ لیاقت علی خان کے کردار میں ڈوبنا میرے کیریئر کا ایک اہم لمحہ رہا ہے۔ ان کی زندگی پر مکمل تحقیق اور انکی سیاسی مہارت کے تفصیلی مطالعہ کے ذریعے، میں اس شخصیت کو اسکرین پر مستند طور پر پیش کرنا چاہتا ہوں.

واضح رہے کہ مذکورہ سیریز کی کہانی مصنف ڈومینیک لیپیئر اور لیری کولنز کی تصنیف کردہ مشہور کتاب ’فریڈم ایٹ مڈ نائٹ‘ سے ماخوذ ہے۔

اسے ایمے انٹرٹینمنٹ (مونیشا اڈوانی اور مدھو بھوجانی) نے اسٹوڈیو نیکسٹ اور سونی ایل آئی وی کے اشتراک سے تیار کیا ہے جبکہ اسکی ہدایت کاری نکھل ایڈوانی نے کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں