ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پے پال کے ذریعے رقوم کی وصولی، پاکستانی فری لانسرز کے لئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے فری لانسرز پائلٹ پروجیکٹ کے تحت 10 ہزار اکاونٹ بناسکیں گے اورپے پال کے ذریعے اپنی رقوم یہاں اکاؤنٹ میں وصول کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ نگراں دور حکومت کے 4ماہ کے دوران وزارت آئی ٹی کی کارکردگی شاندار رہی، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے منصوبوں کی بروقت منظوری میں اہم کردار ادا کیا۔

ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ آج آئی ٹی کمپنیوں کو 50 فیصد ڈالرز اکاؤنٹس میں رکھنے کی سہولت دینے کے قابل بنے، جامعات  سے فارغ 2 لاکھ آئی ٹی گریجویٹس کو عالمی معیار کی تربیت کا پروگرام شروع کیا گیا۔

- Advertisement -

نگراں وزیر نے بتایا کہ فری لانسرز کیلئے ڈیجیٹل پیمنٹ گیٹ وے کا بڑا مسئلہ حل کیا گیا، یکم فروری سے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت 10 ہزار اکاونٹ بنائے جائیں گے، فری لانسرز کے یہ اکاؤنٹ پے پال کے ذریعے اپنی رقوم یہاں اکاؤنٹ میں وصول کر سکیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فائیو جی اسپیکٹرم کیلئے تمام رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے اسپیکٹرم کی دستیابی یقینی بنائی گئی،ملک بھر میں مزید 2 لاکھ کلومیٹر آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کےمنصوبے کا جلد آغاز کررہے ہیں، ٹیلی کمیونی کیشن ٹریبونل کا قیام ہونے سے ٹیلی کام سیکٹر کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں