تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دبئی میں سرکاری خدمات کی فیسوں کی معطلی میں توسیع

دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایت پر دبئی میں سرکاری خدمات کی فیسوں کی معطلی میں 2023 کے آغاز تک توسیع کردی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم کا کہنا ہے کہ فیسوں کی معطلی میں توسیع کا فیصلہ اقتصادی، سماجی اور ذہنی استحکام کے لیے کیا گیا ہے۔

دبئی کے ولی عہد نے کہا کہ امید کی جاتی ہے کہ اس کی بدولت دبئی میں مسابقت کا ماحول مضبوط ہوگا، سرمایہ کاروں کو راحت ملے گی اور پائیدار ترقی کا پہیہ چلتا رہے گا۔

شیخ ہمدان نے کہا کہ دبئی میں مقیم مقامی شہریوں اور غیرملکیوں کے حالات کو مدنظر رکھ کر یہ فیصلہ کیا گیا ہے، اس سے وبا کے دوران پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ دبئی کی حکومت چیلنجوں سے نمٹنے کے سلسلے میں لچکدار رویے پر یقین رکھتی ہے۔

دبئی کے ولی عہد نے بتایا کہ فیسوں کی معطلی میں توسیع کے ساتھ ساتھ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس دوران کوئی نئی فیس نہیں مقرر کی جائے گی البتہ نئی خدمات پر فیس والا معاملہ اس سے مستثنیٰ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -