لیڈز: برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی نے غیر ظاہر شدہ اثاثوں کے نئے قانون کے تحت کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی نژاد منصور محمود حسین کے 10.5 ملین پاؤنڈ کے اثاثے منجمد کردیے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق نیشنل کرائم ایجنسی نے پاکستانی نژاد شخص کے غیر ظاہر شدہ اثاثے منجمد کیے، ہائی کورٹ نے اثاثوں کو منجمد کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
اثاثوں میں17پراپرٹیز اور 1.13ملین پاؤنڈز کی رقم بھی شامل ہے، پاکستانی نژاد شخص کے جرائم پیشہ افراد سے تعلقات کا بھی شبہ ہے، تاہم متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
پاکستانی شہری نے مذکوہ اثاثے کہاں سے بنائے، آمدنی کے ذریعے سمیت دیگر پہلوؤں پر متعلقہ ادارے تحقیقات کررہے ہیں۔ خیال کیا جارہا ہے کہ جلد حقیقت سامنے آجائے گی۔
برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی غیر ظاہر شدہ اثاثوں کے خلاف اس سے قبل بھی کئی کارروائیاں کرچکی ہے۔