ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

فرانسیسی شہری 8 ہزار کلومیٹر پیدل چل کر شہر نبی ﷺ پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

فرانسیسی شہری عمرہ ادائیگی کے لیے 8 ہزار کلومیٹر کا طویل سفر پیدل طے کر مدینہ منورہ پہنچا ہے جہاں سے وہ مکہ مکرمہ روانہ ہوگا۔

سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق فرانسیسی شہری محمد بولابیار کو ایڈونچر کا شوقین ہے۔ دل میں عمرے کی ادائیگی کا عزم لیے پیرس سے پیدل روانہ ہوا اور 8 ہزار کلو میٹر پیدل سفر کر کے مدینہ منورہ پہنچ گیا۔ اس دوران وہ 13 ممالک سے گزرا۔ راستے کی مشقتیں برداشت کیں۔ شہروںکے ساتھ جنگلوں اور بیابانوں میں بھی سفر کیا۔

رپورٹ کے مطابق محمد بولابیار جن کے والد کا تعلق تیونس اور والدہ کا تعلق مراکش سے ہے، نے گزشتہ سال 27 اگست 2023 کو پیرس کے مشہور زمانہ مقام ایفل ٹاور سے اپنے اس منفرد سفر کا آغاز کیا تھا۔

- Advertisement -

نوجوان نے بتایا کہ وہ دو سال سے اس مقدس سفر کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ اس سفر کے دوران سب سے بڑا چیلنج موسمی حالات تھے۔ جب میں اپنے ملک سے نکلا تو گرمی تھی۔ راستے میں موسم بہار ملا، پھر موسم سرما اور خزاں کے رنگ دیکھتے ہوئے میں یونان کی سرحد پر پہنچا تو شدید برفانی طوفان نے استقبال کیا جس کی وجہ سے سفر کو دو ہفتے تک روکنا پڑا۔

محمد نے بتایا کہ دوران سفر ایسے بھی کئی مقامات آئے جہاں درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک پہنچا لیکن دھوپ کی تمازت میں بھی اپنا سفرجاری رکھا کیونکہ میری منزل اور جستجو مقدس شہر پہنچنا تھا اور یہاں پہنچ کر  میں سفر میں پیش آنے والی تمام مشکلات کو بھول چکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ کی معطر فضاؤں میں آتے ہی خود کو بالکل تر وتازہ محسوس کر رہا ہوں۔ راستے میں جہاں بھی گزرا لوگوں نے میرا ارادہ جان کر بے حد عزت دی اور پرجوش استقبال کیا۔ سعودی شہری بہت مہمان نواز ہیں اور کئی شہری مجھے اپنے گھر قیام کی دعوت بھی دے چکے ہیں۔

موسم گرما کے حوالے سے محمد بولا کا کہنا تھا ’ایسے بھی مقامات آئے کہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ اور دھوپ کی تمازت میں اپنا سفرجاری رکھا‘۔

محمد بولابیار نے کہا کہ اب ان کی اگلی منزل مکہ مکرمہ ہے جہاں وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں