ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

اسٹنٹ کرنا جان لے گیا، خطروں کا کھلاڑی 68 منزلہ عمارت سے گر کر ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بانگ کانگ: اسٹنٹ کرنا جان لے گیا خطروں کا کھلاڑی ہانگ کانگ میں 68 منزلہ عمارت سے گر کر ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی کھلاڑی ریمی لوسیڈی خطرناک اسٹنٹ کے دوران 721 فٹ کی بلندی سے گر ے، ریمی بلند و بالا عمارت سے کودنے کا اسٹنٹ اپنی انسٹاگرام پوسٹ بنانے کیلئے کر رہے تھے۔

- Advertisement -

30 سالہ ریمی لوسیڈی ہانگ کانگ کے ٹریگنٹر ٹاور کمپلیکس پر تھے جب وہ مبینہ طور پر پھنس کر عمارت سے لٹکنے کے بعد گر کر مر گئے۔

تفتیش کاروں کے مطابق لوسیڈی عمارت میں پہنچے اور سیکیورٹی گارڈ کو بتایا کہ وہ 40 ویں منزل پر اپنے ایک دوست سے ملنے جا رہے ہیں۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق لوسیڈی کے بارے میں خیال ہے کہ وہ سب سے اوپر والی منزل پر گئے اور گرنے کے بعد لٹک کر عمارت کی باہر والی سائیڈ پر پھنس گئے اور کھڑکی بجانے لگے، جس سے اندر موجود ایک گھریلو ملازمہ حیران رہ گئیں۔

اس کے بعد اسٹنٹ مین کا توازن کھو گیا اور وہ زمین پر گرنے کے بعد فوراً جان سے چلے گئے۔

اپنی موت سے کچھ دیر قبل لوسیڈی نے اپنی انسٹاگرام پروفائل پر ہانگ کانگ اسکائی لائن کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق لوسیڈی نے اب تک بلغاریہ، پرتگال، فرانس، یوکرین اور دبئی جیسے دنیا کے مختلف حصوں میں اسٹنٹ کیے۔

انسٹاگرام پر ان کی ایک تصویر میں انہیں دبئی میں شیخ زید روڈ پر ایک فلک بوس عمارت کی چوٹی پر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

لوسیڈی نے 2016 میں فلک بوس عمارتوں پر چڑھنا شروع کیا۔ اس کے بعد سے انہوں نے دنیا بھر کا سفر کیا اور مختلف قسم کے اسٹنٹ کرنے کی کوشش کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں